7

ریونیو واجبات کی ریکوری کیلئے تمام افسران فوری اقدامات کریں،کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری ریونیو واجبات کی ریکوری کیلئے تمام ریونیو افسران فوری اقدامات کریں،ڈیجیٹل گرداوری تمام مواضعات میں شروع ہوچکی ہے،از خود تمام تحصیلوں میں جا کر اپنے فون سے ڈجیٹل گرداروی چیک اور اپ لوڈ کر رہا ہوں،شہریوں کے پراپرٹی ریکارڈ میں شناختی کارڈ کی انٹری فوری مکمل کی جائے،واٹر چارجز تاوان اسٹامپ ڈیوٹی،کنڈونیشں فیس اور دیگر ریونیو اہداف پورے کئے جائیں،ڈپٹی کمشنرز ریونیو افسران کیلئے مختص اہداف کی تکمیل یقینی بنائیں،قبضہ مافیا سے واگزار سرکاری اراضی کی نیلامی کا عمل شروع کیا جائے،انہوں نے کہا کہ سرکاری نادہندگان کی جائیدادیں بلاک کرکے ضبط کی جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان سمیت ڈپٹی کمشنرز خانیوال،وہاڑی اور لودھراں بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں ریونیو ریکوری پر بریفنگ دی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو افسران اپنے دفاتر میں زیر التواء عدالتی کیسز جلد نمٹائیں،تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے،کمشنر نے الٹی میٹم دیا کہ کارکردگی بہتر نہ کرنے ریونیو افسران کی قانونگوئی کینسل کی جائیں گی اور سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز اور ریونیو افسران کی کارکردگی پر کڑی نظر ہے ہر صورت ضلع ملتان کو صوبے بھر میں نمایاں پوزیشن پر لائیں گے،انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضیوں پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،بعد ازاں اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریونیو افسران نے کارکردگی پر بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں