26

ریڈیو پاکستان ملتان کے سبزہ زار میں شجرکاری کی گئی

ریڈیو پاکستان ملتان کے سبزہ زار میں شجرکاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی و ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب سبین گل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،محکمہ جنگلات اور سول سوسائٹی فورم کے اشتراک سے تقریب منعقد کی گئی،اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان کوثر ثمرین، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ظفراقبال، چیئرمین دارالامان ایڈوائزری بورڈ شاہد محمود سمیت سول سوسائٹی کے عہدیداروں کی شرکت کی،رکن صوبائی اسمبلی و ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب سبین گل نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر اور ماحول کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے شجرکاری بہت اہم ہے،ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جا رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی نگہداشت اور حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے،شجرکاری مہم کے دوران نجی شعبے اور سول سوسائٹی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں