13

زرعی یونیورسٹی اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فیصل آباد کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبےکا افتتاح

فیصل آباد،وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے زرعی یونیورسٹی اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فیصل آباد کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبےکا سنگ بنیاد رکھ دیا،وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے زرعی یونیورسٹی اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فیصل آباد کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے،صوبائی وزرا میاں خیال احمد کاسترو،حاجی اجمل چیمہ،ڈویژنل کمشنرثاقب منان،ڈپٹی کمشنر محمد علی،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انس سرور وریشی کے علاوہ چیئرمین اوورسیز کمیٹی مرزا محمد اصغر اور دیگر پارٹی کارکن بھی موجود تھے،صوبائی وزیر توانائی نے پراجیکٹس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق انرجی کے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت 2100 کے قریب لائٹیں اور 7 ہزار پنکھے تبدیل کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس نظام سےساڑھے تین کروڑ پاور کلو بجلی کی بچت ہوگی۔925 کلو پاور بجلی کی بچت ہسپتالوں میں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام بنیادی مراکز صحت کو سولر پر منتقل کیا جارہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز تحصیل سمندری سے کیا ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ 43 یونیورسٹیز کو سولر پینل پر کرکے ایک کروڑ پاور کلو بجلی کی بچت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے جو پراجیکٹس لگائے وہ مہنگے تھے اب ان میں تبدیلی کررہے ہیں۔ہم انرجی کی رقم ڈالر میں نہیں بلکہ روپے میں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز، کالجز،سکولز سوشل ویلفئیر سنٹر کو بھی سولر پر منتقل کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ویر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے 12 ڈیم پر کام شروع کیا گیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے کمپنیوں سے غلط معاہدے کئے جس کی وجہ سے ہمارے ہاتھ باندھ دئیے تھے لیکن ہم عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں