5

زر خرید غلام کو جعلی خادم اعلیٰ کی بے حساب کرپشن نظر نہیں آتی،فردوس عاشق

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے جعلی خادم اعلیٰ کے زر خرید غلام میں کوئی شرم ہے نہ حیا زر خرید غلام کو جعلی خادم اعلیٰ کی بے حساب کرپشن نظر نہیں آتی،فردوس عاشق اعو ان نے کہا کہ جعلی خادم اعلیٰ کی جعلسازیاں قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں،یہ زر خرید غلام یاد رکھے کہ منصوبوں میں کمیشن اور کک بیکس ان کے دور میں کھائے گئے،زر خرید غلام جھوٹ بولنے میں کنیزائوں سے سبقت لینا چاہتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ زر خرید غلام کوعلم ہے کہ جعلی خادم اعلیٰ کس طرح واردات ڈالتے تھے۔ یہ پورا ٹبرچوری، جعلسازی اور ٹی ٹیز کا ماہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرخرید غلام کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں