9

زندہ قومیں اپنے قومی تہوار تزک و احتشام سے مناتی ہیں،ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار تزک و احتشام سے مناتی ہیں،ہم جشن آزادی کا دن منا کر دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ جس طرح ہم نے پاکستان حاصل کیا اسی طرح ہم اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں،پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے معرض وجود میں آیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمانِ خصوصی پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل ملتان اور ویز واش ملتان کے تعاون سے یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں سہہ روزہ تقریبات کے آخری روز میٹرو پولیٹین میونسپل کارپوریشن ملتان میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب میں کیا،جس کی صدارت ڈسٹرکٹ چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی نے کی جبکہ مہمانان ِگرامی میں ڈی او سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، چئیرمین سوشل ترقیاتی گروپ ملتان ملک محمد یوسف، سیاسی و سماجی رینما پروفیسر عبدالماجد وٹو، الحاج محمد اشرف قریشی، رشید عباس خان، ملک حامد رفیق،محمد ساجد غوری اور مارکیٹنگ ہیڈ شمع بناسپتی عمران اعظمی شامل تھے،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد ندیم قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے،بھارت ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی سے کشمیر پر قابض ہے مگر وہ اپنی 9 لاکھ افواج کے ذریعے ظلم و بربریت کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا، اب وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان کے یوم آزادی کی مرکزی تقریب سرینگر میں منعقد ہوگی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، میاں محمد ماجد، ملک محمد یوسف اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اس مرتبہ محرم الحرام کی وجہ سے ہم 75 واں یومِ آزادی سادگی کے ساتھ منارہے ہیں،تقریب کے شرکاء خاص میں پرسنل سیکرٹری چیرمین اوورسیز پاکستانیز شہباز حیدر بخاری،ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے عہدیداران ملک شاہد یوسف، محمد ارسلان سرفراز، علی رضا مرزا، محمد عقیل شریف،حافظ عبدالرحمان، محمد عامر قریشی،عباسی، حسن ندیم، شیخ محمد یامین اور محمد نبیل خالد و دیگر شامل تھے،اس موقع پر مہمانان گرامی نے حاضرین کے ساتھ مل کر میونسپل کارپوریشن ملتان آفس میں پرچم کشائی کے بعد جشن آزادی کا کیک کاٹا اور جشن آزادی مارچ کی قیادت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں