5

زکریا یونیورسٹی،پی ڈی ونگ میں 18سال سے ایک سیٹ پر تعینات کلرک کا انکشاف،سب انجینئر کا فرنٹ مین بن گیا

ملتان،زکریا یونیورسٹی کے شعبہ پی ڈی ونگ میں 18سال سے ایک سیٹ پر تعینات کلرک کا انکشاف، سب انجینئر کا فرنٹ مین بن گیا ، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے شعبہ منٹی نینس میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا جو ایک کلرک کے ذریعے کی جارہی ہے ، محمد زاہد نامی کلرک پی ڈی ونگ میں تعینات تھا جو سب انجینئر اجمل شاہ کا چہتا اور خاص آدمی ہے جو سارے معاملات اس کے ذریعے طے کرتا ہے ، چھ ماہ قبل اچانک زاہد کوبھی منٹی نینس میں لیجایا گیا جس کی باقاعدہ تعیناتی نہیں ہے صرف سب انجینئر کی خواہش پر اس کا دفتر بھی منٹی نینس میں قائم کردیاگیا جہاں وہ بطور فرنٹ مین ٹھیکداروں سے بارگین کرتا ہے سب انجینئر اجمل شاہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے جناح آڈیٹوریم میں ہونے والے کروڑ کی کرپشن میں بھی ملوث ہے جس کا کیس انٹی کرپشن میں چل رہا ہے جس کو فیصلہ جلد متوقع ہے اس وقت منٹی نینس کے تمام ٹھیکدار کلرک محمد زاہد کی وجہ سے بلیک میل ہورہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زاہد میاں چنوں کا رہنے والا ہے اس کی رہائشی کیفے ٹیریا کی چھت پر بنے کمروں میں ہے جس میں دو ٹن کا ونڈ اے سی لگا ہوا ہے جس کا آج تک بل بھی ادا نہیں کیا گیا اگر کوئی بلنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو منٹی نینس کے پی ڈی کی وجہ سے اس کے خلاف کارروائی کراتا ہے جس پر منٹی نینس کے عملے اور یونیورسٹی کے تعلیمی حلقوں نے وائس چانسلر سے کارروائی کی اپیل کی ہے اور اس شعبے میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں