12

زہریلی شراب، ہلاک 3افراد سپرد خاک، منشیات فروش بیٹا گرفتار، باپ فرار

مظفرگڑھ،مظفرگڑھ تھرمل روڑ بہاری کالونی کے رہائشی افراد نے محلہ کوتوال والا کے رہائشی شراب ڈیلرز ماجد علی مچھر ولد عابد علی عرف مچھر ولد قاسم علی مچھر قوم قریشی سے خرید کرتے ہوئے لاکر بہاری کالونی میں آکر پی جسکی وجہ سے صابر موقع پر چل بسا اور دو افراد کوڑا،اورپرویزطبی امداد کے دوران ڈی ایچ کیو میں دم توڑ گئے ان افراد کی لاشوں کو انکے گھر وارثان لائے اور اپنیمدعیت میں پولیس کاروائی نہ کرنے پر پولیس تھانہ سٹی کے تفتیشی آفیسر ایس آئی محمد رشید کو مدعیت میں مقدمہ نمبر 459/21 بجرم اقدام قتل زیر دفعہ 322/34درج کرلیا پولیس نے مرکزی ملزم عابد علی المعروف عابد علی عرف مچھر کے گھر پرچھاپہ مارا عابد علی عرف مچھر کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ موقع سے فرار ہوتے ہوئے 4 چار کینیں شراب وزن 30 لیٹر والی 120 لیٹر شراب موقع ہی چھوڑ کر فرار جس کا پولیس نے اسکے خلاف الگ مقدمہ درج کیا اور ایسی اثنائمیں اسکا بیٹا ماجد علی مچھر ولد عابد علی جو کہ اپنے والد کے ساتھ مل کر شراب فروشی کا مکرو دھندا کرتا ہے کو بھی گرفتار کرلیا اور ان باپ بیٹا کہ خلاف تھانہ سٹی پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کرلیا ادھر زہرلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کو علاقائی قبروستان میں سپرد خاک کردیا تاحال عابد علی مچھر کی گرفتار عمل میں نہ سکی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں