12

زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ملتان کا درجہ حرارت کم کیا جاسکتا ہے،خواجہ صلاح الدین

ملتان،ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ صلاح الدین نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم ملتان کا درجہ حرارت کم کرسکتے ہیں،کمشنر ملتان اور پی ایچ اے کے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے مشن میں ان کے ساتھ ہیں شہری بھی اس سلسلہ میں آگے بڑھیں اور درخت لگا کر سنت اور ضرورت پوری کرنے کی کوشش کریں،انشا اللہ ہم بہتری کی جانب سفر کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان میں گرین پاکستان پروگرا م کے سلسلہ میں پیپل کا درخت لگایا اور اراکین ایوان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کمشنر ملتان اور پی ایچ اے کی کاوشوں کو سراہتے ہیں کہ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے کلین گرین پاکستان منصوبہ کے تحت ملتان میں ہزاروں درخت اور پودے لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلہ میں ڈویژنل انتظامیہ اور پی ایچ اے کے ساتھ ہیں اس موقع پر سینیئر نائب صدرسید افتخار علی شاہ،نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ،میاں فضل الہی شیخ،میاں راشد اقبال،ندیم احمد شیخ،شیخ فیصل سعید،سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں