5

زیرتفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان

ملتان(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ ممتاز آباد میں سرکل ممتاز آباد کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اجلاس کیا،ڈی ایس پی سرکل ممتاز آباد حفیظ الرحمان سرکل ممتاز آباد کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران میں شریک ہوئے، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان نے سرکل ممتاز آباد میں کرائم کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کرائم کنٹرول کرنے کے لیے مناسب ہدایات دیں،انہوں نے زیر تفتیش مقدمات کا ملاحظہ کیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں،اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کریں اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں