5

سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹوکراچی میں انتقال کر گئے

کراچی(بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ ممتاز بھٹو کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین لاڑکانہ میں ہو گی،ممتازبھٹو کچھ عرصےسے علیل تھے، پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھی تھے،ان کا شمار سندھ کی قدآور سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا،ممتاز بھٹو 1970 میں گورنرو وزیر اعلی سندھ رہے، وفاقی وزیر ریلوے کمیونیکیشن اور شپنگ کارپوریشن بھی رہے۔ پیپلز پارٹی سے ناراضگی کے بعد 1985 میں سندھی بلوچ پشتون فرنٹ کے پہلے کنوینر بنے۔ 1989 میں اپنی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ بنائی،سردار ممتاز بھٹو 1996 میں نگراں وزیر اعلی سندھ رہے ،2011 میں ممتازبھٹو نے نواز لیگ میں اپنی پارٹی ضم کی۔نوازشریف سے اختلافات کے بعد 2016میں نواز لیگ کو خیرباد کہا،2017 میں ممتاز بھٹو تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں