10

ساہیوال،فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان نے ڈیری فارمز کے لئے ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا

ساہیوال(بیورو رپورٹ)فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ نے اپنے ساہیوال پلانٹ میں ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا ہے، یہ ہیلپ لائن ڈیری فارمرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی،جہاں سے وہ ڈیری سے متعلق اپنے سوالات کا جواب حاصل کر سکیں،فارمر ہیلپ لائن 03041111804 پر کسان پیر سے جمعے تک دن 12 سے دوپہر2 بجے تک کال کرسکتے ہیں،اس ہیلپ لائن سے نا صرف موجودہ کسانوں بلکہ ڈیری فارمنگ کا کاروبار شروع کرنے والے نئے کسان بھی مستفید ہو سکیں گے،کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے ہیلپ لائن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے،ہمیں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ کسانوں کو ڈیری صنعت سے متعلق معیاری رہنما اصولوں کی آگاہی دی جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیاد فی جانور ہ دودھ کی پیداوار حاصل کرنے کے قابل ہوں اور ملکی معیشت میں ڈیری سیکٹر کے کردار کو بڑھایا جاسکے جس کے نیتجے میں ہم ڈیری مصنوعات کو برآمد کرنے کے قابل ہوسکیں گے اور قومی خزانے میں اضافہ بھی کریں گے، فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان نے نہایت جدید پلانٹ لگایا ہے جس میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق دودھ کو پروسیس کیا جاتا ہے،مجھے امید ہے کہ یہ ہیلپ لائن ڈیری فارمرز کو تیکنیکی معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی،ایگری بزنس کے سربراہ محمد سہیل سرور نے اس موقع پر کہا کہ ڈیری فارمرز کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے اس ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس ہیلپ لائن نے قومی سطح پر اپنا کام شروع کر دیا ہے جس میں ہمارے ڈیری کے ماہرین اردو کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں بھی کسانوں کی رہنمائی کریں گے،کمپنی پاکستان کے ڈیری شعبے میں اپنے 150 سال کے عالمی معیار کے تجربے کے ساتھ آئی ہے اور پیشہ ور ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم صرف ڈیری فارمرز کوتیکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے کام کررہی ہے، خصوصا وہ کسان جو کہ دور دراز علاقوں میں اس کاروبار سے وابسطہ ہیں اور ان کے پاس ڈیری کی مہارت اور تربیت یافتہ عملے کی رسائی مشکل ہے ۔اس ہیلپ لائن کے زریعے ڈیری فارمرز اپنے جانوروں کی خوراک،افزائش ان کی صحت اور فارم پر استعمال ہونے والی مشینری سے متعلق رہنمائی حاصل کر سکیں گے،فر یز لینڈ کیمپینا کا تعارف فریز لینڈ کیمپینا ا ینگرو پاکستان (ماضی میں اینگرو فوڈز پاکستان کے نام سے جانے والی کمپنی ہے) ایک پاکستانی ڈیری کمپنی ہے۔ جو کہ ڈچ ملٹی نیشنل کارپویٹو فریز لینڈ کیمپینا کا ذیلی ادارہ ہے۔ کمپنی پاکستان میں دو دودھ کے پلانٹ آپریٹ کرتی ہے جو کہ سکھر اور ساہیوال میں واقع ہیں،جبکہ صدر دفتر کراچی میں ہے۔ کمپنی اس وقت اولپرز اومور اور ترنگ کے برانڈ مارکیٹ کررہی ہے،فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان ملک کے ڈیری شعبے میں 150 سال کے تجربے کو پاکستان لائی ہے،اس کا عزم ہے کہ پاکستانیوں کی آنے والی نسلوں کی صحت اور تندرستی کو دودھ کی توانائی سے بہتر بنائے گی،دودھ کے شعبے کو گراس سے گلاس تک بدل کر رکھ دے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کسانوں کی زندگی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے،مقامی مارکیٹ سے گہری وابستگی ہونے کی وجہ سے ایف سی ای پی ایل دودھ کی ایک مستحکم سپلائی چین قائم کرنے پر کام کررہی ہے،جس میں ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد کسان اور دودھ فراہم کرنے والے افراد شامل ہیں،ملک بھر میں دودھ جمع کرنے کے مختلف مراکز، دو پلانٹ اور نارا میں ایک ڈیری فارم ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں دودھ کی فروخت کا نظام بھی موجود ہے،کمپنی نے کسانوں کے لئے ڈیری ترقی کا قابل فخر پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام میں کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کو مد نظر رکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ہزاروں کسانوں کو ان کے فارم کا انتظام بہتر بنانے دودھ کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل تربیت دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مالیاتی اور اشیاء کی سرمایہ کاری بھی کی جاتی ہے،فریز لینڈ کیمپینا ا ینگرو پاکستان اعلی معیار کی صفائی، فوڈ سیفٹی، اور استحکام کے ساتھ محفوظ، قابل استعداعت اور توانائی سے بھر پور ڈیری مصنوعات روانہ لاکھوں پاکستانیوں کو فراہم کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں