17

سبزی و فروٹ منڈیوں سے عام مارکیٹ تک سپلائی چین کی بھرپور مانیٹرنگ جاری ہے،اے ڈی سی جی قمرالزمان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے چکن و اشیائے خوردونوش کی گراں فروشی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے،اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری ریٹ لسٹ پر مکمل عملدرآمد کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا ہے ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بڑے گراں فروشوں پر ہاتھ ڈالنے کا ٹاسک دیا ہے،قمر الزماں قیصرانی نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں سے عام مارکیٹ تک سپلائی چین کی بھرپور مانیٹرنگ کی جارہی ہے،تاکہ کمیشن مافیا کو لگام ڈالی جاسکے۔اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں