15

سب رجسٹرار آفس ملتان سٹی اور کینٹ میں کرپشن کا راج،کمشنر کا ڈی سی کو تحقیقات کا حکم

ملتان (پی این این )سب رجسٹرار آفس ملتان سٹی اور کینٹ میں بے قاعدگیاں اور کرپشن منظر عام پر آ گئیں۔ بے قاعدگیاں اور کرپشن سے متعلق کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو سب رجسٹرار آفس میں کرپشن کی از خود تحقیقات اور اصلاح کا حکم دے دیا۔کمشنر جاوید محمود اختر نے کہا کہ سب رجسٹرار آفس سٹی اور کینٹ میں کرپشن مقامی انتظامیہ کیلئے باعث شرم اور گڈ گورننس میں رکاوٹ ہے۔ سب رجسٹرار آفس میں کرپشن کی تحقیقات اور کرپٹ مافیا و ٹاؤٹس کیخلاف ایکشن لیا جائے،پی این این اردو کو اپنے ذرائع سے پتا چلا ہے کہ رجسٹری برانچ میں بے ضابطگیوں کے علاوہ ٹاوٹ مافیا کا کبھی راج ہے،ایک انتہائی اعلیٰ افسر کے پرائیویٹ دوست سٹی اور کینٹ کے رجسڑار دفاتر سے ماہانہ لاکھوں افسران کے نام پر وصول کرتے ہیں،جس کی وجہ سے ان دونوں سب رجسٹرار دفاتر میں سپیڈمنی اور ہر رجسٹری پر لاکھوں رشوت لی جارہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں