13

سب لوگوں کو بریسٹ کینسر کی علامات کے بارے میں جاننا چاہئے، بیگم ثمینہ عارف علوی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر مہلک مرض ہے ، ہر سال ہزاروں خواتین بروقت تشخیص اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں، سب سے گزارش کرتی ہوں کہ اس مرض کی علامات کے بارے میں جانیں، بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سینے یا اس کے اطراف میں گلٹی یا کسی بھی قسم کی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں، بیگم ثمینہ علوی نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اکتوبر کے مہینے میں بریسٹ کینسر کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ صحت مند زندگی کیلئے بروقت تشخیص ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں