16

سخی سرور ٹول پلازہ پرمنشیات سپلائی کوشش ناکام،2 سمگلر سے 180 کلو گرام منشیات برآمد

ملتان،اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان نے جنوبی پنجاب میں منشیات سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی،اینٹی نارکوٹکس فورس نے سخی سرور ٹول پلازہ پر کامیاب کارروائی کرکے ٹرک سے 180 کلوگرام منشیات برآمد کر لی،منشیات سے بھرا ٹرک ملتان لانے کی کوشش کی جارہی تھی، اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ سمگلرز اللہ دتہ اور سمر حسین کو گرفتارکر لیا گیا ہے،منشیات کی کھیپ بلوچستان سے ملتان منتقل کی جارہی تھی،ملزمان نے کہا کہ برآمد شدہ منشیات جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں سپلائی کرنے کا منصوبہ تھا،اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری سے بڑے نیٹ ورک کے بے نقاب ہونے کا امکان ہے،مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،تھانہ اینٹی نارکوٹکس ملتان میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں