5

سرائیکی پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کا اجلاس،الیکشن 8 اگست کو ملتان میں ہونگے

ملتان،پاکستان سرائیکی پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کا اجلاس زیر صدار ت ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ اورزیر نظامت محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مرکزی دفتر میں منعقد ہوا،ملک اللہ نواز وینس صدر نے بھی شرکت کی،سنٹرل ایگزیکٹو کے فیصلہ کے مطابق پاکستان سرائیکی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن مورخہ 8اگست کو ملتان میں ہونگے،انتخابات تک سپروائزری کونسل چیئرپرسن کی سربراہی میں قائم کردی،جبکہ مرکزی صدر اللہ نواز وینس اور محمد اکبر انصاری ایڈوکیٹ ذیلی تنظیموں کے انتخابات کے نگران ہونگے۔ اس کے علاوہ ایڈوائزری کونسل میں علامہ اقبال وسیم،خلیل بخاری،ڈاکٹر مقصودلنگاہ، سروت بتول ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ ذیلی تنظیموں کے انتخابات کیلئے سندھ میں شفقت بخاری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،عباس ڈاہا،اکرم سومرہ،قاری اللہ بخش۔ملک غلام یسین آرائیں ممبران ہونگے۔ ملتان ڈویڑن میں آرگنائزنگ کمیٹی ملک اللہ نواز وینس کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ ممبران ڈاکٹر مقصود لنگاہ،مہر رب نواز اور احمد نواز سومرو،جاوید چنڑ۔ ملک اکرم گھلوشامل ہیں۔ ڈیرہ غازی خان ڈویڑن،اللہ وسایا لنگاہ کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں احسان احمد چنگوانی اور غلام فرید سراجانی۔ مجید خان ممبر ہیں۔ بہاولپور ڈویڑن کیلئے اکبر انصاری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،ممبران میں علامہ اقبال وسیم،خلیل بخاری،قاضی عبدالوحید اور جام یاسر ممبران ہیں۔ سرگودھا ڈویڑن کیلئے احمد نواز سومرو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،جس کے ممبران میں اشرف لنگاہ اور جاوید چنڑ ایڈووکیٹ۔ شبیر لکھیسر شامل ہیں۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان ڈویڑن کیلئے جاوید چنڑ ایڈووکیٹ کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ممبران احمد نواز سومرو اور احسان چنگوانی شامل ہیں۔ تمام آرگنائزنگ کمیٹیز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ 2اگست تک تمام ڈویڑن،ضلع، تحصیل،سٹی اور یونین کونسل اور وارڈز کی حدتک آرگنائزیشن مکمل کرکے سپروائزری کونسل کو بھجوادیں۔اسی طرح ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ کی سربراہی میں پارٹی منشور کمیٹی قائم کی گئی ہے، ممبران میں محمد اکبر انصاری،ملک اللہ نواز وینس، اسلم رسولپوری، ملک نعیم اقبال، خلیل بخاری، جاوید چنڑ،احسان چنگوانی،ممتاز ڈاہر،قاضی عبدالوحید۔ اعجاز الرحمن شامل ہیں۔ اسی طرح آئینی ترمیمی کمیٹی اکبر انصاری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قائم کردی گئی ہے جس کے ممبران ملک اللہ نواز وینس ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ،شفقت بخاری ایڈووکیٹ اورملک جاوید چنڑ شامل ہیں۔ سنٹرل ایگزیکٹو کے اجلاس میں چیئر پرسن،صدر وسیکریٹری جنرل اورمندرجہ بالا ممبران آرگنائزنگ کمیٹی منشورکمیٹی وآئینی ترمیم کمیٹی کے علاوہ دیگر ممبران میں سید خالد جاوید بخاری،محمد اکرم گھلو، صابر خان گھلو، فداحسین خان لنگاہ، عبدالمجید خان لنگاہ، میڈم روبینہ بخاری، محمد یعقوب وینس، عبدالحمید خان بلوچ، ملک صفدر حسین کھوکھر، عبدالقیوم شاکر اور سید گامن شاہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں