20

سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کیلئے عوامی ریونیو خدمت کچہریوں کا انعقاد ناگزیر ہے،کمشنر ارشاد احمد


ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ڈویژن میں 17ویں عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا،حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلع کونسل ملتان میں منعقد ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی،انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کے احکامات جاری کئے،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کیلئے عوامی ریونیو خدمت کچہریوں کا انعقاد ناگزیر ہے،گزشتہ 16 کچہریوں میں موصول متعدد درخواستوں حل کرنے کی گئیں،جبکہ چند درخواستیں عدالتی کیسز،دیگر قانونی پچیدگیوں کی وجہ سے زیر التوا ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی ویژن کے تحت کام کر رہے ہیں،عوام کی کچہری میں شرکت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جارہا ہے،لینڈ ریونیو و دیگر سرکاری واجبات کی ریکوری بہتر کی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ ریونیو معاملات و ریکوری افسران کا بنیادی کام ہے،اس پر توجہ دینا ناگزیر ہے،افسران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں،ریونیوعوامی خدمت کچہریوں سے عوام کے مسائل فوری حل ہورہے ہیں، انصاف کی فوری فراہمی، ریونیو مسائل کا حل ریونیو کچہریوں کا مقصد ہے،ایڈیشنل کمشنرریونیو طیب خان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر،اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار،سب رجسٹرارز، افسران اراضی ریکارڈ سنٹر ،تحصیلدار،قانونگو، پٹواری عملہ لینڈ ریکارڈ بھی موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں