18

سرکاری آٹے کی فراہمی میں تعطل پر فلور ملز کا کوٹہ کینسل کیا جائے،کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے ہول سیل پوائنٹس اور ڈی سی کائونٹرز مکمل فعال رکھے جائیں،ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پرائس کنٹرول کے سلسلے میں ڈویژنل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،کمشنر ملتان نے کہا کہ سرکاری آٹے کی فراہمی میں تعطل پر فلور ملز کا کوٹہ کینسل کیا جائے،ڈپٹی کمشنرز سبزی و غلہ منڈی سے کنٹرول ریٹس پر مارکیٹ میں سپلائی یقینی بنائیں،ٹماٹر,پیاز سمیت چینی کی طلب و رسد کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ کسانوں کو یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہیں،ڈی سی کائونٹرز اور کریانہ ہول سیل پوائنٹس براہ راست ریلیف دے رہے ہیں،گراں فروشی کے خلاف کمپلینٹ سیل بھی قائم کردیا گیا ہے،اس موقع پر ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز نے تفصیلی بریفنگ بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں