8

سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات، نجی تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت

ملتان،محکمہ تعلیم سکولز کی ناقص حکمت عملی اور پرائیویٹ سکولوں کی ایسوسی ایشنوں کے دبائو کی وجہ سے نجی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں کی گئی ہیں اور تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق نیا فیصلہ جاری کیا گیا کہ موسم گرما کی چھٹیوں کا اطلاق صرف سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا،پنجاب بھر کے پرائیوٹ سکولز کو تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت ہوگی، نجی تعلیمی ادارے اپنی مرضی سے سکولز بند کرنے یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کریں گے،پنجاب کے تمام سرکاری سکول جن کی تعداد 48 ہزار ہے ان کو یکم جولائی سے بند کر دیا گیا ہے اور دوبارہ 2 اگست کو تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں