10

سرکاری نادہندگان کی جائیدادوں کو ضبط کرکے ریونیو ریکارڈ بلاک کیا جائے،ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ریونیو میں اضافے کیلئے زرعی و آبیانہ ٹیکسوں سمیت ریونیو واجبات کو فوری وصول کیا جائے،عرصہ دراز سے سرکاری نادہندگان کی جائیدادوں کو ضبط کرکے انکا ریونیو ریکارڈ بلاک کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران نے کارکردگی بہتر نہ کی تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی اس موقع پر موجود تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈیجیٹل گرداوری کو فوری مکمل کیا جائے اور شہریوں کے شناختی کارڈز کا پراپرٹی ریکارڈ میں اندراج بھی یقینی بنایا جائے،عامر کریم خان نے کہا کہ اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹری فیسوں کی ریکوری سسٹم کو بھی شفاف بنایا جائے اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا جائے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے تفصیلی بریفننگ بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں