10

سرکاری کالجز کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی،تفصیل کے مطابق سرکاری کالجز کے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کردی گئی ،یکم سے 8 اگست تک سرکاری کالجوں کے اساتذہ تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے ای پورٹل پر اساتذہ اپنے کوائف جمع کرائیں گے، آن لائن درخواستیں جمع کرانے والے اساتذہ تبادلوں کے اہل ہوں گے،پورٹل میں پہلے سے رجسٹرڈ اساتذہ اپنے تبادلوں کیلئے کوائف جمع کرواسکتے ہیں، اساتذہ کو اپنی پسند کے تین کالجوں کا انتخاب کرنا ہوگا، متعلقہ کالج میں سیٹ خالی ہونے کی صورت میں اساتذہ کو میرٹ لسٹ کے مطابق ٹرانسفر کیا جائے گا، اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات بھی ای سسٹم کے تحت کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں