11

سرکاری ہسپتالوں کی کینٹین کی مکمل انسپکشن،رپورٹ 7 روز میں تیار کرنیکا حکم

ملتان،جنوبی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار میں بہتری کیلئے خصوصی اقدام کیا گیا،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب اجمل بھٹی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی کینٹین کی انسپکشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کرے گی،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل نے تمام ٹیچنگ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کردیا ہے،مراسلہ میں ہسپتالوں کی کینٹین کی مکمل انسپکشن رپورٹ 7 روز میں تیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہے،مراسلہ میں کہا گیا کہ جنوبی پنجاب کے تمام چیف ایگزیکٹیو افسران ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو رپورٹ بروقت جمع کرائی جائے،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب اجمل بھٹی ے کہا کہ غیر معیاری اشیاء رکھنے والی کینٹینوں کو فوری سیل کر دیا جائے،سیل کینٹینوں کے ٹھیکہ جات فوری طور پر کینسل کرکے قانونی کارروائی کی جائگی،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب اجمل بھٹی نے مزید کہا کہ کینٹین پر غیر معیاری کھانے پینے اشیاء کی موجودگی پر ہسپتال کے سربراہان کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں