20

سعودی عرب سے ڈی پورٹ کئے جانے والے 143 تارکین وطن ایئر پورٹ پہنچ گئے،3 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ملتان(سٹاف رپورٹر)سعودی عرب سے ڈی پورٹ کئے جانے والے 143 تارکین وطن ایئر پورٹ پہنچ گئے،جدہ سے سعودی ائیر لائن فلاٹ نمبر ایس وی 800 کے ذریعے 143 تارکین وطن ملتان لائے گئے،ڈی پورٹ کئے جانے والے مسافروں کو ایف آئی اے نے تحول میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے،ایئر پورٹ پر تمام مسافروں کوویڈ 19 ریپڈ آنٹیجن ٹیسٹ کیا گیا،تین مسافروں میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوئی،کورونا پازیٹو مریضوں میں ندیم، شہزاد اور مرزا شامل ہیں ،کورونا پازیٹیو مریضوں کا تعلق ہنگو ، آزاد کشمیر اور سیالکوٹ سے ہے،کورونا متاثرہ مریضوں کو ایئر پورٹ سے قرنطینہ سنٹر نواں شہر منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں