14

سماجی معاشی ترقی کے مواقع فراہم کررہے ہیں،روٹری کلب آف ملتان

ملتان،روٹری کلب آف ملتان کے صدر ملک مسرور حیدر نے کہا ہے کہ شہر میں سماجی معاشی ترقی کے مواقع فراہم کررہے ہیں،تاکہ مسائل کم ہوں اور لوگوں کو نچلی سطح تک ریلیف ملے روٹری انہی مقاصد پر کام کررہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلب اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،اجلاس میں سیکرٹری ممتاز علی بابر،میاں عالمگیر جمیل خان،بلال قریشی،عدنان چغتائی،حماد خان اور ڈاکٹر عبدالسلام نے شرکت کی اجلاس میں کلب کی حالیہ سماجی سرگرمیوں پر بات چیت ہوئی ملک مسرور حیدر اور ممتاز علی بابر نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ کلب کی جانب سے جاری ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی طالبات کا کورس مکمل ہونے پر انہیں اسناد اور سلائی مشینیں دی جارہی ہیں تاکہ بچیاں سلائی سیکھنے کے بعدگھر بیٹھے باعزت روزگار کما سکیں،اجلاس میں کلب کے دیگر منصوبہ جات پر بھی گفتگو کی گئی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کامیاب ایونٹ پر ممبران نے صدر،سیکرٹری کو مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا.روٹری کلب آف ملتان کے صدر ملک مسرور حیدر عثمان اجلاس سے خطاب کررہے ہیں ممتاز علی بابر،میاں عالمگیر جمیل خان،بلال قریشی،عدنان چغتائی،حماد خان اور ڈاکٹر عبدالسلام شریک ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں