10

سندھ حکومت نے اداکار عمر شریف کے علاج کیلئے رقم جاری کر دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے معروف کامیڈین اداکار عمر شریف کے علاج کیلئے رقم جاری کر دی،دوسری طرف عمر شریف کی اہلیہ نے دوران علاج ہسپتال سے تصویر وائرل ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے،کامیڈین اداکار عمر شریف کے علاج کیلئے سندھ حکومت آگے آ گئی، محکمہ خزانہ سندھ نے کامیڈین کے علاج کیلئے چار کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سندھ حکومت نے عمر شریف ایئر ایمبولینس کا بندوبست کردیا،ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے عمر شریف کی عیادت کرکے مالی امداد کا وعدہ کیا تھا،یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی کامیڈین اداکار کا علاج کرانے کیلئے بھرپور مدد کا اعلان کیا تھا،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ عمر شریف کا علاج امریکا میں کروانے کیلئے ویزے کی درخواست سفارتخانے میں جمع کروا دی ہے،اُدھر سینئر اداکار عمر شریف کی دوران علاج ہسپتال سے تصویر وائرل ہونے پر ان کی اہلیہ زرین عمر نے برہمی کا اظہار کیا ہے،واضح رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا لیجنڈ اداکار عمر شریف کی سوشل میڈیا پر ہسپتال سے علاج کے دوران لی گئی تصویر وائرل ہورہی ہے،تصویر میں عمر شریف اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور بہت کمزور لگ رہے ہیں،مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس تصویر کو شیئر کرواکر عمر شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی جارہی ہے،تاہم عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے اپنے شوہر کی تصویر وائرل ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک پر لکھا کہ لوگوں کو ہسپتال سے نجی تصاویر شیئر کرتے دیکھنا بہت افسوسناک ہے، محض چند لائکس اور شیئر کیلئے بغیر تصدیق کے کچھ بھی شیئر نہ کریں،اس پوسٹ کے ساتھ ہی زرین عمر نے اچھی خبر بھی شیئر کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور وہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے سفر کرنے کے قابل ہیں،میں زرین عمر ویزا کے جلد عمل کیلئے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، اس کے علاوہ انہوں نے ایئرایمبولینس کے اخراجات برداشت کرنے پر سندھ حکومت، بلاول بھٹو زرداری، مرتضیٰ وہاب اور سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں