6

سنگین مقدمات کے ملزمان حوالات میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے لگے

وہاڑی(نمائندہ پی این این اردو) ملزمان کی تھانہ لڈن کی حوالات کے اندر سے بنائی گئی ٹک ٹاک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، تفصیل کے مطابق ضلع وہاڑی کے تھانے جرائم پیشہ ٹک ٹاکرز کی پسندیدہ جگہ بن گئے،سنگین وارداتوں میں پکڑے گئے ملزمان کی تھانہ لڈن کی حوالات کے اندر سے بنائی گئی ٹک ٹاک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے،ویڈیو میں جرائم پیشہ ملزمان کو حوالات کے اندر موج مستی کرتے اور ویڈیو بناتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے،ویڈیو میں پولیس کی گاڑیوں سمیت تھانے کے اندرونی کمرے بھی دکھائے گئے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو منشیات اور ناجائز اسلحہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا جن کے خلاف سنگین دفعات کے دیگر مقدمات بھی درج ہیں۔سول سوسائٹی اور شہریوں نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں