10

سود خور رانا مشتاق مٹھو شہری کے 65 لاکھ ڈکار گیا،2 گاڑیاں اور چیک واپس دینے سے انکاری،شہری کی ایف آئی اے آفس کے باہر دھائی

ملتان(سٹاف رپورٹر)گارڈن ٹائون کے رہائشی خرم شہزاد صادق نے ایف آئی اے آفس کے باہر ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میں ایک عزت داراور کاروباری انسان ہوں،میرے ساتھ بدنام زمانہ سود خورمافیا رانا مشتاق عرف رانا مٹھو بہت بڑی زیادتی کی ہے،جس سے میں 65لاکھ کی رقم کاروبارکے لئے ادھار لی،رقم کے عوض رانا مٹھو نے مجھ سے بطور گارنٹی بمعہ سودکی رقم 85لاکھ روپے کاچیک اوردوگاڑیاں ہنڈاسوویک ماڈل13نمبری ایل ای سی1496اور ویگوڈالہ ماڈل12نمبری کے یو4399 بمعہ کاغذات اپنے پاس کھڑی کروائیں اور کہا کہ آپ میری رقم واپس کروں گے تو آپ کی امانت لوٹادی جائے گی،جس میں نے سورخورمافیا رانا مٹھوپر بھروسہ کرتے ہوئے رقم لے لی اور چیک کے مطابق مقرر وقت کے مطابق واپس کرکے اپنی گاڑیوں اور چیک کا تقاضہ کیا،تو لیٹ ولعل سے کام لیتے ہوئے بددیانتی پراترآیاجس نے بوہڑ گیٹ پولیس کے ساتھ سازبازہوکر میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروادیااورمیری گاڑیاں اور چیک دینے سے انکاری ہوگیا،بعدازاں سودخورمافیارانامشتاق عرف مٹھواوران کے کارندوں نے میری تصاویر پر غلیظ اورگھٹیاں قسم کے الفاظ لکھ کر سوشل میڈیا پروائرل کردی،جس کی وجہ سے میری کاروبار ساکھ کو نقصان پہنچا،شہری نے سودخورمافیاکے سرغنہ رانا مشتاق عرف مٹھواور ان کارندوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں کارروائی کے لئے درخواست گزارکرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب،آئی جی پنجاب،ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل آئی جی پنجاب،آر پی او ملتان سے مطالبہ کیاہے کہ سود خور مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دیگر سادہ لوح انسانوں کو ان کے چنگل آزاد کرواتے ہوئے قرار واقعی سزادی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں