5

سوشل ویلفیئر کمپلیکس متی تل روڈ میں شجر کاری کا دن منایا گیا

محکمہ جنگلات توسیع سب ڈویژن ملتان اور ہیومن رائٹس ضلع ملتان کے تعاون سے کا دن منایا گیا،کمپلیکس میں پودے بھی لگائے گئے اور شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے واک بھی کی گئی اور پودے بھی تقسیم کئے گئے،تقریب کی صدارت محترم جناب مزمل یار ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان ڈویژن ملتان نے کی،جبکہ مہمان خصوصی میں جناب چوہدری محمد افضل ڈویژنل فاریسٹ آفیسر توسیع ملتان اور مہمان اعزاز میں محترمہ غزل غازی چیئرپرسن ہیومین رائٹس ملتان اور محمد رفیق ممتاز تحصیل فاریسٹ آفیسر ایکسٹینشن ملتان تھے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد نسیم اقبال ،محمد میثم سو شل ویلفیئر آفیسر، میڈم عظمی سائیکالوجسٹ،محمد نبیل خان پبلک ریلیشن آفیسر، میڈم صائمہ علی صدر ہیومین رائٹس ڈسٹرکٹ ملتان ،میڈم رابیہ، ذیشان حیدر، نورین کنول انجینئر کنزا مقدر،چوہدری مظہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں