5

سوشل ویلفیئر کمپلیکس متی تل روڈ میں شجرکاری ڈے منایا گیا

ملتان(نمائندہ پی این این اردو)سوشل ویلفیئر کمپلیکس متی تل روڈ ملتان میں محکمہ جنگلات توسیع ڈویژن ملتان اور سوشل ویلفیئر کے تعاون سے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر کہ تحت شجرکاری مہم برسات 2021 کے سلسلہ میں شجرکاری ڈے منایا گیا،جس میں درج ذیل شخصیات نے پودے لگائے اور واک ریلی میں شرکت کی،مہمانان خصوصی میں عون عباس بپی سینیٹر، میڈم کنیز فاطمہ چدھڑ چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب، جاوید اختر انصاری ایم پی اے اور مہمان اعزاز میں ارشاد وحید ڈائریکٹر جنرل وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب ، مزمل یار ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان ڈویژن ملتان ، چودھری محمد افضل ڈویژنل فارسٹ آفیسر ایکسٹینشن ملتان ، میڈم ثناء مزمل انچارج دارالامان، میڈم منیزہ منظور بٹ منیجر واک سنٹر، میڈم گل نسرین وائس چیئر پرسن اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ملتان، میڈم آصفہ سلیم سٹی صدر پی ٹی آئی ملتان، رفیق ممتاز تحصیل فوریسٹ آفیسر توسیع ملتان، ڈاکٹر نسیم اقبال جبکہ محمد میثم سوشل ویلفیئر آفیسر، میڈم عظمی سائیکالوجسٹ، محمد نبیل خان پبلک ریلیشن آفیسر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں