17

سول ڈیفنس ضلعی انتطامیہ کی ملی بھگت،ملتان میں جعلی موبل آئل کا دھندہ، گاڑیاں کھٹارا ہونے لگیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں جعلی موبل آئل کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے،جعلی ایرانی تیل نا دھندہ بھی عروج پر ہے،کالا تیل مکس کرکے مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں،جس کے استعمال سے گاڑیوں کے انجن تباہ ہو کر رہ گئے ہیں،تفصیل کے مطابق محکمہ سول ڈیفیس اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے جنوبی پنجاب کے علاوہ ملتان اور اس کے گردونواح میں جعلی موبل آئل کا کاروبار ایک طویل عرصہ سے اپنے عروج پر بڑے بڑے ڈیلر شہر کے مختلف علاقوں میںجعلی موبل آئل سپلائی کررہے ہیں،جبکہ ڈیرہ غازی خان کے علاقہ سخی سرور میں چیک پوسٹ ہونے کے باوجود جعلی موبل آئل اور تیل کی سمگلنگ کاروبارکرنے والے آسانی سے سپلائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں جعلی موبل آئل کے استعمال سے چندسالوں میں خراب ہوجاتی ہیں،جعلی موبل آئل سستے داموں خرید کرجنوبی پنجاب کی آئل ایجنسیوں پر مہنگے داموں فروخت کیاجاتاہے ،جعلی موبل آئل کی فروخت میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفیس کا عملہ شامل ہے جبکہ ڈی سی ، اسسٹنٹ کمشنر ودیگر انتظامی آفسران کی طرف کارروائی سے قبل ہی آئل ایجنسی مالکان کو سول ڈیفنس اہلکار اور پولیس آگاہ کر دیتی ہے شہریوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں