18

سول ڈیفنس کو جدید طرز پر استوار کیا جارہا ہے،ڈائریکٹر شاہد حسن کلیانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی نے کہا ہے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں نے قرنطائن سمٹروں، ہسپتالوں اور ویکسین سنٹرز میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک اور قوم کیلئے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ فرائض سر انجام دئیے، بے لوث خدمات پر تنظیم شہری دفاع کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹر میں رضا کاروں کے ساتھ ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا سول ڈیفنس کو جدید طرز پر استوار کیا جارہا ہے اور تنظیم شہری دفاع کے رضا کاروں کی دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تربیت اور فعال کردار کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،اس دوران ریجنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان رانا طارق وحید نے بھی اظہار خیال کیا،چیف انسٹرکٹرز فہیم امداد، رحیم بخش، شیخ امین، عمران مظہر، غضنفر ملک، خواجہ دلشاد، ملک ابوبکر، عمران بھٹی، عمیررضا سمیت رضاکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں