10

سٹی کالج کے طلبا کو فئیر ویل پر جشن منانا مہنگا پڑگیا،ایک طالب علم گرفتار

ملتان،سٹی کالج کے طلب علموں کو فئیر ویل پر جشن منانا مہنگا پڑگیا،پولیس تھانہ کوتوالی نے موقع پر پہنچ کر طلب علم ابرہیم کو آتش بازی سامان کے ہمراہ گرفتار کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ سٹی کالج کے طالب علموں نے روڈ کو بلاک کیا اور آتش بازی کر رہے تھے،سٹی کالج عقب شنگریلہ ہوٹل چونگی نمبر 09 ملتان کے طالب علموں کی فیئر ویل پارٹی کے ساتھ کالج میں آخری روز تھا جس میں طلبہ نے کالج کے باہر ایک دوسرے پر رنگ پھینکے اور چھرلیاں پٹاخے اور انار چلائے،بعد ازاں ریلی کی صورت میں چونگی نمبر 09 پر آ گئے اور چوک پر روڈ بلاک کر کے آتش بازی کی،پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں