6

سپورٹس لوورز کیلئے اچھی خبر،سپورٹس پراجیکٹس بارے پیپر ورک کا آغاز

ملتان،سپورٹس لوورز کے لئے اچھی خبر،حکومت پنجاب نے سپورٹس سے وابستہ نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں خصوصی دلچسپی لینا شروع کردی ہے،صوبہ کے تمام اضلاع میں سپورٹس کونسلز کو دوبارہ بحال کرنے پر غور شروع کردیا گیا،حکومت کی ہدایت پر سپورٹس پراجیکٹس بارے پیپر ورک کا بھی آغاز کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت کھیلوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے سپورٹس کے انفرا سٹرکچر میں اضافہ بہت ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ملتان میں آبادی کے قریب واقع سرکاری اراضی پر سپورٹس کے پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے،سکول اور کالجز کے سپورٹس گرائونڈز کو بھی بحال کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں آبادی کے قریب کھیلوں کے میدان قائم کئے جائیں گے،ملتان شہر میں تین سکوائش کورٹس تعمیر کرنے کے لئے پیپر ورک جلد مکمل کیا جائے،تحصیل شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں سپورٹس گرائونڈز کی تعمیر کے لئے جگہ کی نشاندہی کر دی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر نے سالانہ سپورٹس کلینڈر تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی،اجلاس میں اے ڈی سیز قمرالزمان قیصرانی،طیب خان،اے سیز خواجہ عمیر اور عدنان بدر نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں