10

سیاسی قیادت نے یوم عاشورہ پر شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں انتظامیہ کا بے لوث ساتھ دیا،اراکین اسمبلی

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے موثر اقدامات کے باعث یوم عاشور پر ضلع ملتان میں امن و امان کی مثالی صورتحال قائم رہی،اس سلسلے میں یوم عاشور پر امن کمیٹی کے ارکان،سیاسی و مذہبی قیادت اور انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس ہوا،اجلاس میں یوم عاشور کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی،امن کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،سینیٹر عون عباس بپی،چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی،کمشنر جاوید اختر محمود،ریجنل پولیس آفسیر سید خرم علی اور ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد سمیت سی پی او منیر مسعود مارتھ نے خصوصی شرکت کی،اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ارکان سید مظہرگیلانی،مفتی عثمان پسروری،ایوب مغل،ڈاکٹرصدیق خان قادری،قاری احمد حنیف جالندھری،سید علی رضا گردیزی،مولانا عبدالحق مجاہد ،مظہر جاوید سیال، محمد سلیم بلالی،مولانا عنایت اللہ رحمانی، میاں آصف اخوانی،زاہد بلال قریشی ،سلطان محمود ملک،مولانا انوارالحق مجاہد اور ظفر اقبال صدیقی بھی موجود تھے،امن کمیٹی کے ارکان نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور جلوسوں کی صورتحال کا جائزہ لیا،اس موقع پر امن کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس نے محرم الحرام کے موقع پر مثالی انتظامات کئے اور عوام کی جانب سے بھی برداشت اور مذہبی ہم آہنگی کا مثالی مظاہرہ کیا گیا جس پر تمام ادارے اور مکاتب فکر کے نمائندے خراج تحسین کے حقدار ہیں،اراکین اسمبلی ملک عامر ڈوگر،سلیم لابر ،ٹکٹ ہولڈر خالد جاوید وڑائچ اور سینٹر عون عباس بپی نے کہا کہ پوری سیاسی قیادت نے محرام الحرام کے موقع پر اپنے شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں انتظامیہ کا بے لوث ساتھ دیا ہے،جس کی بدولت امن کا پرچم بلند رہا،اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے انتظامیہ کی جانب سے امن کمیٹی کے ارکان کے مثالی تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں