23

سیداں والا بائی پاس،تاجروں کا کارپوریشن انتظامیہ کیخلاف روڈ تعمیر نہ کرنے پراحتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سیداں والی بائی پاس بوسن روڈ کے تاجروں کا کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرہ کی قیادت صدر رانا عبدالرحمان نے کی،مظاہرہ میں نائب صدرمرزا فرخ بیگ،جنرل سیکرٹری رانا وقاص،محمد اعظم،حافظ جمشید،رانا شرافت،منیر احمد،سیف الرحمان سنگھڑا،رانا ارشاد نے شرکت کی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر رانا عبدالرحمان نے کہا کہ کارپوریشن انتظامیہ نے ہمارا روڈ توڑنے کے بعد کہا تھا کہ آپ کا روڈ ایک ہفتہ میں بنادیا جائے گا،لیکن اس بات کو 2ماہ گزرگئے ہیں ،مٹی گھٹے کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار تباہ ہورہے ہیںہم کمشنر ملتان ،ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کرتے ہیںکہ ایک ہفتہ کے اندر ہماراروڈ نہ بنا گیا توسداں والی بائی پاس بوسن روڈ کو چاروں طرف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے گا اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں