10

سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حسن آباد سب ڈویژن میپکو کے 3 اہلکار معطل

ملتان(سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد منور خان نے سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے، قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے اور محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر حسن آبادسب ڈویژن کے 3 اہلکاروں کو معطل کردیا ہے،معطل ہونے والے اہلکاروں میں حسن آبادسب ڈویژن ملتان کے لائن فورمین نذیر ریاض، لائن مین فرسٹ سلیم انصاری اور لائن مین سیکنڈ شبیرحسین شامل ہیں،تینوں اہلکاروں کو ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں