18

سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے سبب انتقال کر گئیں

کراچی(بیورو رپورٹ)سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے سبب انتقال کر گئیں، ان کی عمر 83 برس تھی،بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو کینسر کا عارضہ لاحق تھا تاہم کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ کئی دن سے وینٹی لیٹر پر تھیں،اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق اپنے ایک سوشل میڈیا اکاونٹ پر کی،ان کاکہنا تھا کہ ’دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں