3

سینئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئیں

کراچی(بیورو رپورٹ)پاکستان کی سینئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئیں،اہل خانہ کے مطابق اداکارہ نائلہ جعفری کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں،ان کی نماز جنازہ بعد از نماز عشا ڈیفنس فیز 2 میں ادا کی جائیگی،نائلہ جعفری کی تدفین کالاپل پر آرمی قبرستان میں ہوگی،واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان کی ماضی کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں،یاد رہے کہ سلطانہ ظفر نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے نشر ہونے والے تنہائیاں،عروسہ اور آخری چٹان جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی،اداکارہ کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا جہاں وہ ایک بوتیک چلاتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں