12

سینئر اداکار عمر شریف شدید بیمار، اگلے چوبیس گھنٹے اہم قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اداکار عمر شریف شدید بیمار ہیں،لیجنڈ کامیڈین نے وزیر اعظم عمران خان سے بہتر علاج کیلئے مدد کی اپیل کر دی،ان کی اہلیہ نے صحت کے لیے اگلے چوبیس گھنٹے اہم قرار دے دئیے،کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج عمر شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا علاج چل رہا ہے مگر ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے،انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جتنا ان کی قسمت میں لکھا تھا انہوں نے شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے میں مدد کی،اب عمران خان کو ان کی مدد کرنی چاہئے،اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمرشریف کے لیے 24 گھنٹے اہم ہیں،قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے،قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کافی عرصے سے دل کے مرض کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں۔ ان کی یادداشت بھی متاثر ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں