7

سینئر رکن بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کا ای خدمت مرکز کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سینئر رکن بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے ای خدمت مرکز کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر بابر حیات تارڑ نے ای خدمت مرکز میں فراہم سہولیات کا جائزہ بھی لیا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں بھی انکے ہمراہ تھے،بابر حیات تارڑ نے ای خدمت مرکز میں آئے شہریوں سے ملاقات کی اور درخواستوں کی شنوائی بھی کی،بابر حیات تارڑ نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای خدمت مرکز میں ڈومیسائل،نادرا سروسز سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں ایک چھت تلے پرسکون ماحول میں تربیت یافتہ عملہ خدمات کی انجام دہی کیلئے کوشاں ہے،بابر حیات تارڑ نے کہا کہ حکومت پنجاب روایتی سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اس سلسلے میں ای خدمت مرکز جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمت کا ایک بہترین ذریعہ بن چکا ہے۔بعد ازاں کمشنر ارشاد احمد نے تفصیلی بریفننگ بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں