9

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کا بستی ڈانوراں تحصیل لودھراں کے دیہی مرکز مال کا معائنہ


لودھراں(نمائندہ پی این این اردو)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشد احمد کے ہمراہ بستی ڈانوراں تحصیل لودھراں کے دیہی مرکز مال کا معائنہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں سیدہ آمنہ مودودی، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اشرف صالح، ڈی ایس پی حاکم علی و دیگر ریونیو افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ دیہی مرکز مال کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں ریونیو سروسز کو ڈیجیٹل لائز کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ امسال دیہات کی سطح پر پٹوار سرکل تک ریونیو خدمات کا آغاز کر دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز مال میں عمارت اور کمپیوٹر پہلے سے موجود تھےاور نہ ہی سسٹم اپ ڈیٹ کرنے پر کوئی نیا خرچہ کیا گیا،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے مزید کہا کہ دیہی مراکز مال پر عوام کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا، فرد ملکیت، انتقالات و دیگر ریونیو خدمات فوری میسر ہوں گی،انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں 850 سنٹرز بنائے گئے ہیں جن کی تعداد میں 8000 تک اضافہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گردآوری کا ٹیسٹ رن ہو چکا ہے،انہوں نے بتایا کہ 15 ستمبر سے دو ماہ کے لیے پورے صوبہ میں خدمات میسر ہونگی،انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز مال کا قیام حکومت کی رٹ کو مضبوط کرے گا اور عوام کو سہولت بھ انکی دہلیز پری میسر ہو آئے گی،انہوں نے بتایاکہ حکومت کی دیگر ریونیو خدمات کی سہولیات بھی اب انہی سنٹرز پر میسر کی جائیں گئیں،انہوں نے سنٹر میں موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام مالکان اور زمینداران اپنے کمپیوٹرائز ڈ شناختی کارڈ کی کاپی متعلقہ اراضی ریکارڈ سنٹر، دیہی مرکز مال یا متعلقہ پٹواری کو فوری طور پر جمع کروائیں،تاکہ شناختی کارڈ نمبر کا ریونیو ریکارڈ میں اندارج کیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے عوام کی سہولیات کے لئے پنجاب بھر میں مراکز مال پٹوار سرکل پر قائم کر دیئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہر مرکز پر انتقالات کا اندارج پٹواری حلقہ، پڑتال قانو نگو اور ریونیو افسر فیصلہ سات یوم کے اندر کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان سنٹرز پر فرد برائے درستگی ریکارڈ کی سہولت بھی میسر ہے۔ انہوں نے مزیدکہ عوام کے سہولت کے پیش نظر چالان داخلہ برائے وصولی سرکار کا اجراء بھی مرکز مال سے ہوگا۔ بعدا زاں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کے ہمراہ موضع رکن پور کا بھی معائنہ اور خود موقع پر اراضی کے اندارج اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں