12

سینٹرعون عباس بپی کا سی بلاک پارک ماڈل ٹاﺅن میں شجرکاری مہم کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)سینٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کلین ایند گرین ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مون سون اور جشن آزادی شجر کاری مہم جوش وجذبہ سے جاری ہے،تمام ادارے اور معاشرے کے افراد کو آنیوالی نسلوں کو ساز گار ماحول فراہم کرنے کیلئے آگے بڑھ کر اپنے حصے کا درخت لگانا ہوگا،اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حیسن جنجوعہ اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا کے ہمراہ سی بلاک پارک ماڈل ٹاﺅن میں ٹرمینلیا کے درجن سے زائد درختوں کی شجر کاری کے موقع پر کیا،اُنہوں نے مزید کہا کہ ملتان شہر سمیت تمام شہروں میں شجر کار مہم زور وشور سے جاری ہے،تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حیسن جنجوعہ نے کہا کہ شہر میں تمام مقامات پر سایہ دار درخت لگا رہے ہیں،آموں کے درختوں کی شجر کاری بھی کریں گے،ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس پر شہریوں سے درخت لگوا رہے ہیں،تاکہ اُن میں شجر کار ی کی اہمیت کا احساس اجاگر ہو،اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی اور کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے،درختوں کی شجر کاری کے بعد مسلسل سلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں