16

سینٹری ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج،صفائی انتطامات کا بائیکاٹ

ملتان،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث سینٹری ورکرز نے صفائی کے انتطامات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں شریک سینٹری ورکرز نے کہا کہ انہیں عرصہ 2 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی ہے،جس کی وجہ سے ان کے مالی حالات انتہائی ابتر ہیں اور گھروں میں فاقےپڑرہے ہیں،اس حوالے سے متعدد بار تنخواہوں کا مطالبہ کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی بلکہ انہیں نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں،ذرائع نے بتایا کہ تین سو سینٹری ورکرز تھرڈ پارٹی کے تحت رکھے گئے ہیں لیکن مذکورہ پارٹی کے نمائندے تنخواہوں کی ادائیگی کے بجائے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں،جبکہ ان سینٹری ورکرز کی تنخواہوں سے جبرا کٹوتیاں بھی کررہے ہیں،دریں اثنا تھرڈ پارٹی کے تحت رکھے گئے سینٹری ورکرز کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاج کے بعد شہر کے مختلف علاقوں اور گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے رہے،اور کنیٹزز کی تبدیل کاکام بھی نہ ہوسکا،جس کی وجہ سے تعفن سے شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں