15

سینیٹر شبلی فراز نے بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا

راولپنڈی(نمائندہ پی این این اردو)وفاقی وزیر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے سرکاری سطح پر بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا،تفصیلات کے مطابق ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اور وزارت سائنس کا ذیلی ادارہ پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) مشترکہ طور پر اس آزمائشی پراجیکٹ پر کام کریں گے جس کے تحت 3 سال میں 5 ایکٹر پر بھنگ کاشت کی جائے گی،اس سلسلے میں موٹر وے کے قریب ابتدائی طور پر کلیام کے علاقے میں 1 ایکڑ پر بھنگ کی کاشت شروع کردی گئی ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہم بھنگ کی مصنوعات کی برآمد بھی شروع کریں گے جس سے کثیر زر مبادلہ حاصل ہوگا، بھنگ کے پودے سے کشید کردہ 1 لٹر سی بی ڈی تیل کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے، یہ تیل ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے،ایک ایکڑ سے 10 لیٹر کی پیداوار ہوتی ہے،ہم بہت فخر کے ساتھ منفی پہلو رکھنے والی اس فصل کا مثبت استعمال کریں گے، اربوں ڈالر کی یہ مارکیٹ ہے اور پاکستان نے جلد از جلد اس دوڑ میں شامل ہونا ہے، کیونکہ ہماری آب و ہوا اس کے لیے سازگار ہے، اس کا ایک بیج بھی 12 ڈالر کا ہوتا ہے تو ہم بیجوں کی بھی پیداوار شروع کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں