12

سیوریج اور واٹر سپلائی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ترقیاتی ادارہ ملتان رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر شہر بھر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے نئے منصوبوں کے مقامات کو ہموار کرکے شہریوں کی آمدو رفت کا خاص خیال رکھا جائے اور بحال کئے جانے والے راستوں پر چھڑکاؤ کا عمل بھی یقینی بنایا جائے،انہوں سیوریج اور واٹر سپلائی افسران کو اپنی اپنی حدود میں محرم الحرام کے جلوس روٹس کے انتظامات کو یقینی بنانے اور لائسنس داروں سے مکمل رابطہ رکھنے کے بھی احکامات جاری کر دیے ہیں،انہوں نے اس دوران واسا کی پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کرنے خصوصا جن علاقوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کے کام جاری ہیں،وہاں پر شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی انہوں نے ان خیالات کا اظہار واسا ہیڈ آفس شمس آباد کے دورہ کے موقع پر ترقیاتی منصوبوں، ریکوری سے متعلق دی جانے والی بریفنگ اور محرم الحرام کے جلوس روٹس کے انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کیا،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال، ڈائریکٹر ایڈمن موسیٰ خان، ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام ڈپٹی ڈائریکٹرز عارف عباس،حافظ وقاص سمیت دیگر بھی موقع پر موجود تھے،چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے اس دوران مزید کہا کہ واسا کا شعبہ ریکوری ادارہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ایم ڈی واسا ناصر اقبال کی کاوشوں سے جس طرح شعبہ ریکوری کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے اور ریکوری کا حجم ساڑھے تین کروڑ روپے سے بڑھ کر جون 2021 کے مہینے میں چھ کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچا ہے میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی ریکوری کی حالیہ کارکردگی کو برقرار رکھا جائے گا قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے چیئرمین ایم ڈی اے کو واسا کے جاری سیوریج،واٹر سپلائی منصوبوں خصوصاََ مچھلی مارکیٹ چوک پر 54 انچ کی سوریج لائن کی بندش اور متبادل انتظامات کی اب تک کی پیش رفت، شعبہ ریکوری کی کارکردگی پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے واسا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں