10

نانڈلہ چوک تا سیوڑہ چوک سڑک کو دورویہ کرنے کا کام جاری،کمشنرملتان کا سٹریٹ لائٹس لگانے کا بھی حکم،میڈین پر پودا لگایا

ملتان( سٹاف رپورٹر)شہر اولیا کی اہم شاہراہ نانڈلہ چوک تا سیوڑہ چوک کو دوراہیہ کرنے کا کام جاری ہے،جبکہ خدمت آپکی دہلیز پر ہفتہ شجرکاری میں زیر تعمیر سیوڑہ روڈ کے میڈین پر درخت لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے،اس موقع پر مولسری کا تیار درخت لگاتے ہوئے کمشنر جاوید اختر محمود نے بتایا کہ سیوڑہ چوک پر 450 سے زائد مولسری، تبوبیا کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ہیڈ محمدوالہ سے ملانے والی اہم شاہراہ کی کشادگی کی جارہی ہے۔جلد ہی سٹیٹ آف دی آرٹ سڑک بنا کر شہریوں کو تحفہ دیں گے۔نالہ پر میڈین بنا کر لوکل اجناس کے 400 تیار درخت لگانے کا وعدہ پورا کردیا۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے سڑک کے اطراف سٹریٹ لائٹس لگانے کا بھی حکم دیا۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ شہر میں پی ایچ اے کی جانب سے نان سٹاپ شجرکاری جاری ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے گرین پاکستان کو ہر صورت پورا کریں گے۔پی ایچ اے خدمت اپکی دہلیز میں نمایاں مقام حاصل کررہی ہے۔ڈائیریکٹر انجنئیرنگ ایم ڈی اے غلام نبی نے بتایا کہ 1.60 کلومیٹر زیر تعمیر سڑک پر 4 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آرہی ہے۔ 32 فٹ سے سڑک بڑھا کر 46 فٹ کی جارہی ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔بعدازاں کمشنر جاوید اختر محمود نے نادرن بائی پاس پر میڈین پر 40 ہزار پودوں کے لگائے جانے کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں