9

سیوڑہ چوک پر شجرکاری مہم کا افتتاح،14 اگست تک 70 ہزار تیار درخت لگائے جائیں گے،کمشنرملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر جاوید اختر محمود کی جانب سے شہر اولیا میں سبزے کی بہار لانے کا سفر جاری ہے،اس سلسلے میں ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے 14 اگست تک 70 ہزار تیار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،جشن آزادی کے سلسلے میں کمشنر جاوید اختر محمود نے سیوڑہ چوک پر پودا لگا کر جشن آزادی شجرکاری مہم کا آغاز کیا،اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اور ڈی جی ایم ڈے قیصر سلیم نے بھی پودے لگائے اور ملکی سلامتی کیلئے دعا مانگی،کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ سیوڑہ چوک گرین بیلٹ پر 4 سو پودے لگاکر گرین بیلٹ بحال کی جائے گی،تاکہ روڈ کی خوبصورتی کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی کمی لائی جاسکے،انہوں نے کہا کہ سایہ دار درخت لگانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے،شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے حصے کا پودا لگائیں،انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ادارے جشن آزادی کے حوالے سے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں،ترقیاتی اداروں کو بھی ہر نئی سکیم میں شجرکاری یقینی بنانے کا حکم دیاگیا ہے،اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے شجرکاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں