9

سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل کی زیر صدارت عالمی یوم کپاس منانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی زیر صدارت عالمی یوم کپاس منانے کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا،سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی زیر صدارت عالمی یوم کپاس منانے کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ایگریکلچر سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،7 اکتوبر کو عالمی یوم کپاس بھرپور انداز اور جوش خروش سے میں منانے کا فیصلہ، کپاس کی بحالی کیلئے مزید بہتر کام کا اعادہ، کاشتکاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے حکومتی منصوبے شیئر کرنے کی ہدایت، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس بارک اللہ خان، ایگریکلچر سیکرٹریٹ کے افسران، ڈائریکٹر زراعت توسیع، ڈاکٹر الطاف حسین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے کہا کہ کپاس کی اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے، انسان کے ساتھ اس کا گود سے گور تک تعلق ہے۔ کپاس ہمارے کاشتکاروں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے استحکام میں بہت اہم کردار اداکرتی ہے۔ عالمی یوم کپاس کے حوالے سے خصوصی فارمر پروگرامز منعقد کئے جائیں اور کاشتکاروں کو اس کی اہمیت بارے پھرپور انداز میں بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم کپاس پاکستانی کاشتکاروں کیلئے یوم تشکر بھی ہے۔ کاشتکار مبارکباد کے مستحق ہیں جو متعدد مسائل کے باوجود کپاس کاشت کرکے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اپنا فعال کردار ادا کررہے ہیں،سیکرٹری زراعت نے تمام شعبہ جات کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم کپاس کے موقع پر نمائشی پلاٹوں پر کاشتکاروں کے زیادہ سے زیادہ اجتماعات منعقد کئے جائیں، سیمینارز کا انعقاد کیا جائے، ریلیاں نکالی جائیں، شہروں کی اہم جگہوں، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دفاتر، جننگ فیکٹریوں، زرعی مداخل فروخت کرنے والی دکانوں اور شاہراوں میں پینافلیکس لگائے جائیں تاکہ اس دن کی اہمیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں تک ہمارا پیغام پہنچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں