11

سیکرٹری صحت نادر چٹھہ کا نشتر ہسپتال کا دورہ،ترقیاتی سکیموں کے کام کی رفتار کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب نادر چٹھہ کا نشتر ہسپتال ملتان کا اچانک دورہ، ہسپتال میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار اور معیار جبکہ عوامی سہولت مرکز پر آنے والے لوگوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب نے نشتر ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں جاری ترقیاتی سکیموں کو معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے بروقت مکمل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے آسانی میسر ہو،انہوں نے مزید کہا کہ نشتر ہسپتال پاکستان کی بڑی علاج گاہوں میں شامل ہے جہاں پنجاب کے علاوہ بلوچستان، سندھ اور خبیر پختونخواہ سے بھی مریض علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں،اس لئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ یہاں آنے والے مریضوں اور ان کے ساتھ آئے لوگوں کو کسی قسم کی شکایت نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جائے،کورونا، ڈینگی اور گیسٹرو سمیت تمام آنے والے مریضوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور یہاں آنے والے کسی بھی مریض سے امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں