6

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب سے جناح پارک سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کی ملاقات

سیکرٹری ہاﺅسنگ ساﺅتھ پنجاب لیا قت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جناح پارک کو شہر کی بہترین تفریح گاہ بنائیں گے،جناح پارک شہر کا دوسرا بڑا پارک ہے ۔پارک کو عوامی سہولتوں سے آراستہ کر یں گے۔ پی ایچ اے پارک کو بہترین حالت میں بحال کرنے کے لیئے مربوط حکمت عملی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار جناح پارک سے ملحقہ علاقہ مکنیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جناح پارک کے مسئلے کو جلد ازجلد حل کرنے کی کوشش کر ینگے،پارک میں موجود تمام مسائل کو حل کرنے کے لیئے بھر پور اقدامات کیئے جائیں گے،عوام کو سستی اور بہتر تفریح کی فراہمی اولین ترجیح ہے،اس موقع پر وفد نے پارک میں موجود لنیڈ سیکپنگ، پانی، ٹریکس اور دیگر مسائل سے آگاہ کیاجس پر سیکرٹری ہاﺅسنگ نے مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی اور مزید کہا کہ عوام میں اپنے علاقے میں موجود مسائل سے آگاہی اور اُس کے لیئے آواز بلند کرنا خو ش آئند ہے۔ جنوبی پنجاب سکرٹریٹ سے عوامی مسائل رسائی اعلٰی احکام تک آسانی ہوگی۔جس سے ان کے مسائل جلد حل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں